بی این پی عوامی طلباء کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے ، میر سلیمان سدوزئی

پنجگور (پی این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی نے کہا ہے بلوچستان کے طلباء کے جائز مطالبات کی بی این پی عوامی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ طلباء پر تشدد اور انھیں حراست میں رکھنے کے خلاف بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل وصوبائی وزیر

سوشل ویلفیئر حاجی میر اسداللہ بلوچ نے اسمبلی فلور پر پارٹی موقف کا اعادہ کیا،اورطلباء سے اظہار یکجہتی کرکے واقعہ کی بھر پور انداز میں مزمت کی انہوں نے کہا کہ طلباء کا احتجاج پرامن تھا پولیس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے پرامن اور جمہوری احتجاج کے آگے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جو قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اپنی روایات ہیں یہاں خواتین کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے پولیس نے جس انداز میں پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کرکے بعد میں انھیں گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا اس سے لوگوں کے جذبات کو کافی ٹھیس پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسوں کے حوالے سے طلباء کا احتجاج جائز اور ان کا جمہوری حق ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close