اس سال حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، حافظ عبدالحمید

عامرجہلم(طارق مجید کھوکھر)گزشتہ چند مہینوں سے اقوام عالم ”کورونا وائرس“ کی شکل میں عذاب الٰہی کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے حالات میں جن ممالک نے بروقت حفاظتی اقدامات اُٹھائے، ان میں سعودی عرب سر فہرست ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں

کیا۔ انہوں نے کہا کہ طول و عرض سے مسلمان حرمین شریفین میں ضیوف الرحمن بنتے ہیں، سعودی حکومت کی طرف سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس کا اندازہ صرف وہاں جانے والے ہی لگا سکتے ہیں۔ اب ان حالات میں مسلمانوں کی جانوں کا تحفظ مقدم رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں مقیم ہر ملک و قوم اور ہر رنگ و نسل کے لوگ حج کریں گے۔ہم سعودی عرب کے اس اقدام کی تائید اور حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم محدود لوگوں کو اجازت دیتے ہوئے اتحاد اُمت اور اخوت اسلامی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک سے ہر رنگ و نسل کے لوگ اس میں شامل ہوں گے۔عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس مہلک مرض کے خدشات سے حتی الوسع بچنے اور عالم اسلام کو بچانے کے لیے مملکت سعودی عرب کا یہ اقدام اہل عقل و دانش کے نزدیک صحیح ترین اور انتہائی محتاط فیصلہ ہے، کیونکہ اس میں شرعی، طبی اور عقلی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close