جہلم شہرکے شاندار چوک میں روہتاس قلعہ کا مونومنٹ نصب کر دیا گیا شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

جہلم(طارق مجید کھوکھر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہری ثقافت سے منسلک مونومنٹ تنصیب کر کے شاندار چوک کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے شاندار چوک کو اپ گریڈ کیے

جانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شاندار چوک کو اپ گریڈ کرتے ہوئے روہتاس فورٹ کا مونو منٹ نصب کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، چوہدری نجیب آف اللہ یار، ضلعی افسران، شہر کے دیگر سیاسی سماجی فلاحی اداروں کے نمائندگان اور جہلم کے سینئر صحافی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبہ پایا تکمیل تک پہنچا یا گیا، جس میں چوہدری نجیب اور انکے ساتھیوں نے مل کر کام کیا اور کلین اینڈ گرین ویژن میں حکومت کا ساتھ دیا۔وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں جلالپور،کینال اور پاسپورٹ کا عوام کو جو تحفہ دیا ہے اب آئندہ الیکشن میں لوگ میرا الیکشن خود لڑینگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اسی لیے وہ عوام کو ہمہ وقت سہولیات دینے کے لیے ممکنہ اقدامات کررہے ہیں جس کے تحت کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کی تعمیر سرفہرست ہے جس سے عوام کو ناصرف سفر میں آسانی ہوگی بلکہ وقت کا دورانیہ بھی کم ہو جائیگا اس ۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرکے اس کو مستحکم کرنا ہوگا جبکہ اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنی مدد آپ کے تحت شعبہ تعلیم صحت جیسے محکموں میں سرمایہ کاری کرکے عوام کی دعائیں لینا ہوگی انہوں نے بھی چوہدری نجیب احمد کے اس منصوبے کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نیکی کے کاموں کو جاری رکھے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close