پولیو کی وباء تازہ دم، بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، رواں سال بلوچستان میں 13واں کیس

کوئٹہ (پی این آئی)پولیو کی وباء تازہ دم، بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، رواں سال بلوچستان میں 13واں کیس، بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آ گیا۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں 3 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو

وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔اس سے قبل 14 مارچ کو سندھ میں 48 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔11 مارچ کو بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ نئے پوليو کيسز خيبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے 36 ماہ کى بچى میں وائرس کى تصديق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے 24 ماہ کا بچہ پوليو وائرس کا شکار ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close