بکر آباد کے معذور شحص کا عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کا مطالبہ،عوامی راستے کو بچانے کیلئے نالی بنائی جائے ،مکان کے اوپر درختوں کی شاح تراشی کی جائے،وحید اللہ

چترال (گل حماد فاررقی)چترال کے مضافاتی علاقے بکر آباد سے تعلق رکھنے والے وحید اللہ جو فالج حملے کی وجہ سے معذور ہوچکے ہیں اور نہایت تکلیف سے گزرتے ہیں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم نامےپر عملی طو ر پر کارروائی کرتے ہوئے اسے نافذ کرنے میں اس کی مدد کی جائے، وحید اللہ کے مطابق اس کا

افسر الدین نامی شخص کے ساتھ پانی کے نالے اور درختوں پر کئی سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا جس کیلئے اس نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر نے فریقین کو اپنی عدالت میں بلاکر دلائل سنے اور دونوں فریق کی موجودگی میں فیصلہ سنایا کہ وحید اللہ کے گھر کے راستے میں افسر الدین کی زمین نالے کے ساتھ زمین اونچائی پر واقع ہے اور اس نالے میں پتھر اور مٹی گرتی رہتی ہے جس سے نالہ بند ہوتا ہے۔ عدالت نے حکم سنایا کہ مقامی ناظمین سے فنڈ لیکر اس نالے کو ایک فٹ تک پختہ بنایا جائے اور اس کے کنارے زمین کی جانب 8انچ کی دیوار لگائی جائے تاکہ آئندہ کیلئے اس نالے میں پتھر اور مٹی نہ گرے، عدالت نے یہ بھی حکم سنایا کہ وحید اللہ کے گھر کے اوپر افسر الدین کے درختوں کی جو شاخیں آئی ہیں جو برفباری اور بارش کی صورت میں دیوار کو نقصان پہنچاتی ہیں،دوسرا فریق اپنے درختوں کی شاخ تراشی کرے گا تاکہ وحید للہ کے گھر کو نقصان نہ پہنچے۔ اس سلسلے میں اس موقع کو دیکھنے کیلئے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر چترال بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر بطور سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی خود آئے تھے اور موقع کو ملاحظہ کیا تھا،انہوں نے عدالتی حکم کو نافذ کرنے کیلئے اس کی پیمائش کی اور وہاں تحصیل دار نے چونا ڈال کرنشاندہی کروائی ،تاہم وحید اللہ نے بتایا کہ جونہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرواپس گئے، افسرا لدین کے گھر کےافرادنے جھاڑو لے کر چونے کو صاف کیا تاکہ نشانی کو مٹایا جاسکے اوران کے ساتھ تلح کلامی بھی کی۔ وحید اللہ جو ڈپٹی کمشنر دفتر سے پی اے ریٹائرڈ ہے اور اس پر کچھ عرصہ پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور ہے اور سہارے کے بغیر خود چل پھر بھی نہیں سکتا انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالتی حکم کو نافذ کرنے کیلئے ان کی مدد کریں اور پولیس کی موجودگی میں اس نالے کو کشادہ کیا جائے اور درختوں کی شاخ تراشی بھی کرائی جائے تاکہ فریقین میں کوئی جھگڑا پیدا نہ ہو اور عدالتی حکم کی بھی عدم تعمیل نہ ہو۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں