ہلال احمر کی جانب سےمستحق افراد کو فی کس 15570 روپے دیئے جائیں گے

جہلم(طارق مجید کھوکھر) انجمن ہلال احمر کمیٹی جہلم کے اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبل کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ممبران کی مشاورت چاروں تحصیلوں میں سے 100 مستحق خاندانوں کی مدد کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی جار ہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مستحق افراد کی لسٹیں تیار کر

کے فی کس 15570 روپےہلال احمر کی جانب دیے جائیں گے۔ ان لسٹوں میں احساس پروگرام سے امداد وصول کرنے والے افراد شامل نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامی افسران، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، میڈم شاہدہ شاہ، راجہ نوبہار خان و دیگر محکموں کے افسران دیگر نے شرکت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close