جہلم ضلع بھر کے سرکاری کالجز میں آن لائن کلاسز کا اجراء کردیاگیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم ضلع بھر کے سرکاری کالجز میں آن لائن کلاسز کا اجراء، شہر سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری مردانہ، زنانہ اور کامرس کالجز میں آن لائن کلاسز کا آغاز 15جون سوموار سے ہو رہاہے، اس سلسلےمیں پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کالج کے پرنسپل صاحبان کی طرف سے طلبہ

وطالبات کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے موڈ آف انسٹریکشن ترتیب دے دی گئی ہیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، گورنمنٹ آف پنجاب آن لائن کلاسز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) نے کہا کہ تمام طلبہ / طالبات آن لائن کلاسز میں حاضری یقینی بنائیں تاکہ ان کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close