پنجگور ( پی این ائی) پنجگور کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد ایوب دہواری محمد اشرف ساگر، حاجی خدارحیم ساسولی نے اپنی برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی ممتاز دہواری کو ناحق قتل کیا گیا وہ انتہاہی پرامن اور شریف النفس انسان تھے وہ دنیاوی معاملات سے
الگ تھلگ تھے ۔پولیس انتظامیہ خود ہاتھ اٹھاکر بے بسی کا اظہار کررہے ہیں ان سے مجھے کوئی امید نہیں اورکوئی گلہ نہیں ہے ۔ آج پھربیچ بازارایک نوجوان کو قتل کیا گیا ،ریاست کا کام عوام کا تحفظ ہے ریاست عوام کے تحفظ پر کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ،لوگوں کو بازار اور گھروں میں بااسانی ٹارگٹ کیا جاتا ہے،پنجگور میں عدم تحفظ کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں اس طرح کا قانون نہیں ہے کہ وہ مجرم کے باپ بھائی کو نقصان پہنچائیں مگر ہمارے ہاں جرم کرنے والے کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں کو بھی پکڑ دھکڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پنجگور چھ ماہ سے بدترین حالات سے گزر رہا ہے ڈکیتی قتل عام ہے بازار میں بھی سرکاری رٹ ختم ہے لوگ باآسانی مارے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ایک گہری سازش کے تحت امن کو تباہ کیا جارہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں