وزیراعظم عمران خان نے بروقت الیکشن کے انعقاد کا حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بروقت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ دی گئی جس میں عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی

کہ ’انتظامی اور قانونی انتظامات مستعدی سےکیےجارہےہیں ، ولیج پنچایت الیکشن اور بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن آئندہ ماہ سے 60 دن میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلے گا‘۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں کے بعد ولیج اور پنچایت کی سطح پر الیکشن کروائے جا سکتے ہیں، الیکشن45 دنوں میں مکمل ہوں گے، مقامی حکومتوں کےالیکشن کا انعقاد سال کے آخرتک ممکن ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان نے مقامی حکومتوں کے نظام کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’مقامی حکومتوں کے الیکشن کے انتظامات مکمل کیے جائیں‘۔وزیر اعظم نے مقامی حکومتوں سے متعلق انتظامی اور قانونی تقاضوں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

close