جنوبی وزیرستان وانا کی مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کی ہدایات کی روشنی میں مختلف مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب کر دی گئی ہے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر داود وزیر ، پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے فنانس

سیکرٹری بخت نواز وزیر اور مولانا رسول محمد کی نگرانی میں باقاعدہ طور پر سولر سسٹم کا آغاز کیا ، داود وزیر کے مطابق فی الحال 45 مساجد میں سولر سسٹم لگائے گئے ہیں، علاقے کے لوگوں نے ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ کے لئے بھی اس طرح کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close