گھوٹکی میں کورونا وباءکے پیش نظر ضلع بھر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

خان پور مہر (ایاز احمد) خان پور مہر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کورونا وائرس کی پیش نظر ضلع بھر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا، نوٹیفکیشن جاری۔ خان پور مہر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سندھ ایپڈیمک ایکٹ 2014 سیکشن 3 کے تحت کورونا

وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس سلسلے میں ضلع کے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت سندھ کی جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے کے دوران تمام مقامات پر لازمی طور پر ماسک پہنیں اور ہر وقت سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں، اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے سیکشن 4 کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں