خواجہ جاوید اقبال کا انتقال،جہلم ایک مثالی سماجی کارکن ،ہمدرد سے محروم ہوگیا

جہلم(طارق مجیدکھوکھر) خواجہ جاوید اقبال کے انتقال سے جہلم شہر ایک مثالی سماجی کارکن اور ہمدرد انسان سے محروم ہوگیا مرحوم نے ساری زندگی انسانیت کی بھلائی اور مجبور افراد کی مدد کرتے ہوئے گزاری، ان خیالات کا اظہار امجد بٹ،طارق مجید کھوکھر،نعیم احمد بھٹی اشتیاق پال،محمد اکرم شاہ کے علاوہ

وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ عمران بشیر وائیں، ڈاکٹر خلیل احمد، ملک آصف کھوکھر، مرزا راحیل بیگ،ملک باصر کھوکھر،ملک عدنان کھوکھر،نوید جٹ نے خواجہ جاوید اقبال کے انتقال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے شہر میں جب بھی کسی شخص کی جان بچانے کیلئے خون کی ضرورت ہوتی تو شہری بلاتفریق ان کے پاس چلے جاتے اور وہ جہاں سے بھی ممکن ہوتا ان کیلئے خون کا انتظام کرکے انسانی جانوں کو بچانے کے مشن کو جاری رکھتے انہوں نے کہاکہ زلزلہ کی آفت ہو یا سیلاب کی خواجہ جاوید اقبال ہر جگہ ہر اول دستے میں شامل ہوتے اور انتہائی عاجزی انکساری اور ہنستے مسکراتے تمام کام سرانجام دیتے ان کی وفات سے جہلم شہر کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ان کی کمی صدیوں محسوس ہوتی رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close