پبلک ٹرانسپورٹ کے بین الاضلاعی سفر پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر قید و جرمانہ ہو گا، ڈپٹی کمشنر پنجگور کا اعلان

پنجگور (پی این ائی ) ڈپٹی کمشنر پنجگور کے جاری کرده اعلامیہ کے مطابق عوام میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت کے حکم کے مطابق ایک ضلعےسے دوسرے ضلعے اور ایک شہر سے دوسرے شہر پبلک ٹرانسپورٹ بشمول کوچز و بسیں چلانے پر تا حکم ثانی سختی سے پابندی ہے ، اس سلسلے

میں سرکاری حکم نامے کی مکمل پابندی کی جائے بصورت دیگر دفعہ 144 کے تحت قید و جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close