جہلم ،میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام گیارہ دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم ،میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عامگیارہ دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں ۔میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام،گیارہ دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں تفصیلات کیمطابق میونسپل کارپوریشن کی بیس دکانوں کا

کرایہ داری کا نیلام عام ہوا جس میں بانو بازار مارکیٹ کی چار دکانیں،شاندار چوک،چاندنی چوک چھ دکانیں،غلہ منڈی کی ایک دکان تاجروں نے کرایہ کی بولی دیکر حاصل کرلیں جبکہ نو دکانوں کا دوبارہ نیلام عام کیا جائیگا۔ آج کے آکشن میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم،ایم او آئی شہزاد طفیل،ایم او ایف عبدالقدیر خان، ایم او آر محمد عثمان جبکہ میڈیا کی طرف سے شہبازبٹ،مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے محمد عارف چوہدری،میونسپل کارپوریشن کرایہ دار تاجروں کی طر ف سے ندیم خان اس نیلام عام میں موجود تھے اس موقع پر تاجروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ جو انہوں نے دکانیں سیل کی ہیں انہیں بھی اسیسمنٹ سے زائد بولی دینے پر نیلام کرکے کھول دیا جائے۔جبکہ نیلام عام کے طریقہ کار کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، ریڈ انسپکٹر محمد افسر خان نے جس طرح تمام تاجروں کے سامنے صاف اور شفاف نیلام کے عمل کو جاری رکھ کر اس کو یقینی بنایا ہے وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔۔۔

close