وانا(قسمت اللہ وزیر )قبائلی اضلاع میں قائم قومی بنکوں کے عملے کا نامناسب رویہ،بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم اہل خانہ کو دینے می تاخیر کی جاتی ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں نیشنل بنک اور یو بی ایل کا عملہ اورسیز پاکستانیوں کے لواحقین کو بیرون ممالک
سے ایکسپریس منی و دیگرکمپنیوں پر بھیجی گئی رقم خوار کے بغیر نہیں دیتے ہیں۔اس حوالے سے عوامی میں بے پناہ شکایات پائی جاتی ہیں۔ کرامت اللہ، احسان اللہ اور امیر وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عیدالفطر سے قبل نیشنل بنک کے ذریعے بھیجی گئی رقم بنک عملے کی ٹال مٹول سے عزیز واقارب کو ابھی تک نہیں ملی ہے۔ ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اورسیز پاکستانیوں کے لئے ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کی اجازت دے یا مذکورہ بنکوں کے عملے کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ کرامت اللہ، احسان اللہ اور امیر وزیر نے کہاکہ مذکورہ بنکوں کاعملہ لیت ولعل کے ساتھ ساتھ نامناسب کا استعمال بھی کرتاہے اور ہمیں 20 دن گزر جانے کے باوجود اپنی ہی رقم نہیں دی گئی۔ رقم نہ ملنے کی وجہ سے ہم نے اپنے بچوں کو عید کیلئے کپڑے نہیں خریدے ہیں جو غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں