جہلم میں انتظامیہ، روڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے بیریئر نصب کر دیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) بلال ٹاؤن جہلم میں ضلعی انتظامیہ جہلم اور روڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی بیریئر کی تنصیب کی گئی تھی جہاں سے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی۔ صدام حسین اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد نے ضلعی

انتظامیہ کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے اس ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جانے والے ڈمپر کو ڈرائیور سمیت تھانہ صدر میں بند کر دیا۔ مذکورہ ڈرائیور کو بھی حوالات میں بند کیاگیا ہے اور مالکان کو بھی طلب کیا چکا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم نے نے کہا کہ جہلم کے عوام کی سہولت کے لیی شہری راستوں پر بیریئر کی تنصیب کی گئی تھی جس کی خلاف ورزی کرنے پر ہرگز کی کسی کو اجازت نہیں ہے اور تمام تر نقصان بھی مالکان برداشت کرینگے جبکہ اس کے خلاف قانون کاروائی بھی کی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close