جہلم(طار ق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم کا ریسکیو1122کا دورہ،اہلکارو ں میں پھول اور مٹھائی تقسیم۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا ریسکیو1122 جہلم کا دورہ، ڈپٹی کمشنرسیف انور نے ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں مٹھائی اور پھول تقسیم کرنے کے ساتھ عید کی مبارک باد دی۔ اس
موقع پر کنٹرول روم انچارج صابر حسین نے ان کا استقبال کیا۔اس دوران انہوں نے سٹاف پریڈ کا معائنہ کیا، کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی منتقلی اور ڈس انفیکشن سپرے سے متعلق ریکارڈ، ایمرجنسی وہیکلز کی ورکنگ کو چیک کیا، کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ چیک کیا۔کنٹرول روم انچارج صابر حسین نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جہلم اسٹیشن کی حکمت عملی اور تیاری کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کوپھول اورمٹھائی دی ۔انہوں نے حالیہ بارشوں اورممکنہ سیلاب میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے اور لوگوں کوبروقت ریسکیو کرنے کی تاکید کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں