پنڈ دادنخان، محکمہ پاپولیشن کا بہاریہ ثقافتی میلہ، رنگا رنگ پروگرام

جہلم(طارق مجید کھوکھر) صفائی نصف ایمان ہے جس پر عمل کرنے سے نا صرف بیماریوں سے نجات ملتی ہے بلکہ ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آج پنڈدادنخان میں اے سی آفس میں کام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد شہر میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم

کے تحت عوام کو پودے لگانے کی ہدایت کی جبکہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیاانہوں نے کہا کہ ہم جس طرح اپنے گھروں کو صاف رکھ کر ایک اچھا ماحول دیتے ہیں اسی طرح ہمیں شہر کو بھی صاف رکھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ جہاں صفائی ہوتی ہے وہاں بیماریاں نہیں ہوتیں۔اس سے قبل انہوں نے حویلی میرج ہال میں محکمہ پاپولیشن کے زیراہتمام منعقدہ بہاریہ ثقافتی میلے کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر بابر ظہیر کے علاوہ پاپولیشن کا تمام سٹاف اور تحصیل انتظامیہ کے تمام افسران موجود تھے۔اس ثقافتی میلے میں بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اور انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ ہم اپنے ملک کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھ کر کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگا کر سرسبز و شاداب کر سکتے ہیں۔جس کے لیے تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو بھی پودے لگا کر اپنا حصہ ڈال کر سرسبز و شاداب پاکستان کا حصہ بننا ہوگاکیونکہ جس طرح ماں باپ اپنے بچوں کی تربیت کرکے ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اسی طرح ہم نے پودے لگا کر ان کی آبیاری کرکے اپنے ملک اپنے شہر اور اپنے گھر کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close