جہلم،ضلع میں تمام ملازمین 5 سے 17 گریڈ تک ہڑتال کرینگے،ضلعی چیئرمین اپیکا

جہلم (طارق مجید کھوکھر) اپیکا ضلع جہلم میں تمام ملازمین پانچ سے سترہ گریڈ تک ہڑتال کرینگے تفصیلات کے مطابق اپیکا کے ضلعی چیئرمین چوہدری محمد افتخار احمد ڈھڈی نے بتایا کہ حکومت پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین اور افسران کو یوٹیلٹی الاؤنس دے رہے ہیں جبکہ دوسرے اضلاع کے تمام ملازمین

کو یہ نہیں دیا جارہا ہے جبکہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا جارہا ہے اور لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور اپنے بچوں کی تعلیم کو بھی جاری رکھنے کے لیے مختلف پریشانی کے مراحل سے گزر ہیں جس کیوجہ سے متعدد بار ہماری انتظامیہ سے اجلاس ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس غور کرینگے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو تو یوٹیلٹی الاؤنس دے دیئے گئے اور ہمیں نظر انداز کرکے ہمارے ساتھ ناروا سلوک برتا گیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے پنجاب کے تمام اضلاع کے ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دیکر حکومت اپنا کردار ادا کرے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی اس بارے میں اسمبلی کے فورم پر ملازمین کی داد رسی کے لیے تحریک پیش کریں تاکہ ہمیں اپنا حق مل سکے۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close