جہلم، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق نے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور ونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب

سے مقرر کردہ ریٹس کی انسپکشن کی۔اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام اشیاء خور ونوش سرکاری نرخوں پر فراہم کی جانے والی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔ سیف انور نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ قیمت ایپلیکیشن کی مدد سے بھی کارروایاں کر رہی ہے شہری شکایات کی صورت میں موبائل اپپ سے مدد لیں۔۔۔

close