جہلم،محکمہ سِول ڈیفنس کی گرلز کالج سول لائنز میں وار ایمرجنسی ریہرسل

جہلم(طارق مجید کھوکھر)محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سِول لائنز جہلم وار ایمرجنسی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سِول ڈیفنس جہلم کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، سِول لائنز جہلم وار ایمرجنسی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی طالبات اور

گورنمنٹ کے اداروں نے فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور ریسکیو، دہشت گردوں سے مقابلے، بم کو ناکارہ بنانا، ناکارہ بلڈنگ کی مرمت، سوئی گیس کے نظام کی بحالی اور بجلی کے نظام کی بحالی کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔ ریہرسل میں محکمہ سِول ڈیفنس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ بلڈنگ، ایلیٹ فورس، واپڈا، سوئی گیس، ہائی وے، میونسپل کارپوریشن جہلم نے بھرپور حصہ لیا۔ اس تقریب کا مقصد اداروں میں تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بہتر حکمت عملی ترتیب دے سکیں۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ،کنٹرولر سِول ڈیفنس جہلم، ایم پی اے سبرینہ جاوید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد اکمل خان، میاں نعیم بشیر، چیف وارڈن تنظیمِ شہری دفاع جہلم، رانا رنگزیب، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم، ڈاکٹر وسیم اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر فیصل محمود، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 جہلم اور دوسرے محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔

جہلم،گرلز کالج سول لائنز میںوار ایمرجنسی ریہرسل

جہلم،گرلز کالج سول لائنز میںوار ایمرجنسی ریہرسل
جہلم،گرلز کالج سول لائنز میںوار ایمرجنسی ریہرسل
جہلم،گرلز کالج سول لائنز میںوار ایمرجنسی ریہرسل
جہلم،گرلز کالج سول لائنز میںوار ایمرجنسی ریہرسل
جہلم،گرلز کالج سول لائنز میںوار ایمرجنسی ریہرسل

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close