فیض کا اپنی بیگم ایلس کے نام لکھا نایاب پوسٹ کارڈ

یگم ایلس فیض کا پیدائشی نام ایلس جارج تھا۔ وہ اردو کے ابھرتے ھوئے رومانی شاعر فیض احمد فیض سے اس وقت متعارف ہھوئی تھیں جب وہ ایم اے او کالج امرتسر میں پیشہ تدریس سے وابستہ تھے۔ ملاقات کی ابتدائی صورت ایلس کی بہن کی بدولت پیدا ھوئی جو فیض صاحب کے دوست اور رفیق کار ڈاکٹر ایم ڈی تاثیر کی بیوی تھیں۔ ماہ وسال کی آشنائی کا یہی زمانہ ھے جس کا ذکر فیض صاحب نے دوستوں کے ساتھ بعد میں بھی بارھا کیا۔
ایلس اور فیض کی شادی 1930 کے عشرے کے آخر میں سری نگر میں ھوئی جہاں ان کا نکاح ممتاز کشمیر رہنما شیخ عبداللہ نے پڑھایا۔ فیض کی والدہ نے ایلس کا اسلامی نام “کلثوم” رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رنگ پیراہن کا خوشبو زلف لہرانے کا نام
موسم گل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام

دوستو اس چشم و لب کی کچھ کہو جس کے بغیر
گلستاں کی بات رنگیں ہے نہ مے خانے کا نام

پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلیں
پھر تصور نے لیا اس بزم میں جانے کا نام

فیض احمد فیض

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close