ویانا، آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی و ثقافتی رنگ و نور سے بھرپور تقریب، رپورٹ: زاہد غنی چوہان

یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سفارت خانہ پاکستان نے پاکستان کے یوم آزادی اور یوم دفاع کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر کی زیر صدارت ایک مشترکہ پروگرام کا انعقاد کیا۔۔۔۔۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت اور گلوکار ابرار الحق تھے۔۔۔۔۔ تقریب میں پاکستان میں آسٹریا کی سابق سفیر اور پاکستان فرینڈ شپ سوسائٹی کی صدر بریگزٹ بلایا نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔

پروگرام کے آغاز پر بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز شو پیش کیے۔۔۔۔سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے اورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی ترقی اور فلاحی کاموں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں چاہیے کہ آپ جس ملک میں بھی رہائش پذیر ہیں وہاں کے سیاسی، سماجی اور فلاحی کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔۔۔

۔پاکستان میں آسٹریا کی سابق سفیر بریگزٹ بلایا نے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کیلئے مبارکباد دی۔۔۔۔پروگرام کے مہمان خصوصی ابرار الحق نے تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔۔ قومی اور روایتی گیتوں سے پروگرام کو خوب رونق بخشی۔۔۔۔۔ان کے نغموں پر نوجوانوں نے اپنے اپنے انداز میں بھنگڑے بھی ڈالے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔۔۔ تقریب میں ابرار الحق نے سہارا ہاسپٹل کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور حصہ لیا۔۔۔

سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔۔۔۔اس پروگرام میں آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ہنگری اور جمہوریہ سلواکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں