موسمیاتی تبدیلیوں کا کرشمہ، آزاد کشمیر کی وادی لیپہ اورنیلم کی بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث سردی لوٹ آئی

مظفرآباد (آئی اےا عوان) موسمیاتی تبدیلیوں کا کرشمہ ،آزادکشمیر کی وادی لیپہ اور وادی نیلم کی بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث سردی لوٹ آئی۔۔۔ مکڑا پہاڑ پر ہونے والی برفباری کے نتیجہ میں مظفرآباد شہراور نواحی علاقے سردموسم کی لپیٹ میں آگئے۔۔۔ ژالہ باری سے فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچا ۔۔۔ معصوم پرندوں کی زندگیوں کے چراغ گل اور گھونسلے بھی تباہ ہوگئے ۔۔۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں اتوار کی شام کو تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سردی نے ڈیرے جمالئے۔۔۔ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کردیا ندی نالوں میں طغیانی،دریاوں میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہو گئی۔۔۔وادی لیپہ ، وادی نیلم،گنگا چوٹی اور حویلی سمیت آزاد کشمیر کی بلند چوٹیوں پر مئی کے پہلے ہفتہ کے اختتام پر ہونے والی برفباری کے نتیجہ دسمبر جنوری کی سردی لوٹ آئی ۔۔۔

بارش اور ژالہ باری کے باعث فصلیں اور پھل تباہ ہوگئے ۔۔۔ژالہ باری نے بڑی تعداد میں پرندوں کو گھونسلے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکی معصوم زندگیوں کے چراغ بھی گل کردیئے۔۔۔ ندی نالوں اور دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیہی رابطے سڑکیں بند ہوگئیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close