مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کا فرش شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا کیوں؟جانئے

اسلام آباد (پی این آئی )مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ دنیا بھر سے آنے والے عازمینِ حج و عمرہ کو صدیوں سے خوش آمدید کہتی آ رہی ہیں۔ان دنوں مساجد کی دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سخت گرمی میں بھی ان کا چمکتا سفید سنگِ مرمر سے بنا فرش ٹھنڈا رہتا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ فرش نیچے چھپے ہوئے ٹھنڈے پانی کے پائپوں کی وجہ سے شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے جبکہ اصل وجہ ان مساجد کے تعمیراتی سامان کا

منفرد انتخاب ہے۔عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان مساجد کی تعمیر میں استعمال کیے گئے بحیرۂ ایجیئن میں کاوالا کے قریب مشرقی یونانی جزیرے تھاسوس کے سنگ مرمر میں ایک نایاب صلاحیت موجود ہے۔یہ سنگِ مرمر اپنی خالص سفید ظاہری شکل اور روشنی کی اعلیٰ عکاسی کی وجہ سے بہت کم گرمی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور اسی لیے مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ کا فرش شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے، اس سنگِ مرمر کو’سنو وائٹ‘ ماربل بھی کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close