تحریک آزادی کشمیر میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے بنیادی کردار پر مبنی پہلی دستاویزی فلم کی نمائش کر دی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) قیام پاکستان کے بعد مہاراجہ ہری سنگھ کی شخصی حکومت کے خلاف 23 اگست 1947 کو نیلہ بٹ کے مقام سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں کی گئی بغاوت اور تحریک آزادی کشمیر میں سردار محمد عبدالقیوم خان کے بنیادی کردار پر مبنی پہلی دستاویزی فلم کی نمائش کردی گئی

برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت اور نیلہ بٹ فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید عباسی کی ذاتی کاوشوں سے تیار کی گئی اس دستاویزی فلم میں مجاہداول سردار محمد عبدالقیوم خان اور انکے ساتھیوں بزرگوں کے انٹرویوز کے 1947 کے حالات نیلہ بٹ چوٹی کی دفاعی اہمیت اور اس وقت کے تاریخی پس منظرکی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ عکاسی کی گئی ہے


دستاویزی فلم کی نمائش سے متعلق منعقدہ تقریب سے آزادکشمیر کی سابق وزیر محترمہ شمیم مملک،سابق سیکرٹری اکرم سہیل،جاوید عباسی،صدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ، ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیش راجہ سجاد ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر آصف رضامیر نے خطاب کیا

تقریب میں اےکے این ایس کے سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین سمیت آزاد کشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات کے ایڈیٹر و چیف ایڈیٹرز اور دارلحکومت کے سینئر صحافیوں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سردار محمد عبدالقیوم خان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں