سابق وزیر اعظم عمران خان کی مظفر آباد آمد، آزاد کشمیر بھر سے قافلے، وزراء حکومت، پی ٹی آئی رہنماؤں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ،سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مظفرآباد آمد،اہلیان کشمیر نے تاریخ ساز استقبال کرکے عمران کا دل جیت لیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر عمران خان کے استقبال کے لیے آزادکشمیر بھر سے قافلے وزراء حکومت، پی ٹی آئی کے سابق امیدواران اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماوں کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچنے، عمران خان کی آمد پر دارلحکومت کو بھرپور انداز سے سجایا گیا تھا ہر طرف خیر مقدمی بینروں کی بھرمار تھی۔

جلسہ میں پی ٹی آئی خواتین ونگ، آئی ایس ایف، لائرز ونگ، ٹریڈ ونگ سمیت جماعت کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔عمران خان کی آمد سے قبل ہی جلسہ گاہ کھچا کھچ بھر گیا تھا۔ جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کا فلک شگاف نعروں کی گونج میں کارکنان نے استقبال کیا۔جلسہ عام سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان،سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وزیر تعلیم آزادکشمیر دیوان علی خان چغتائی،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و چیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان،میرعتیق الرحمن،توصیف عباسی ودیگر نے خطاب کیا۔جلسہ عام میں سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی، سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور، پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی،ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر، وزراء حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد، دیوان علی خان چغتائی،عبدالماجد خان، سردار میر اکبر خان،چوہدری محمد رشید،اظہر صادق، اکبر ابراہیم، علی شان سونی، اکمل سرگالہ،نثار انصر ابدالی، چوہدری مقبول گجر، چوہدری یاسر سلطان،چوہدری ارشد حسین،سردار محمد حسین خان، سردار فہیم اختر ربانی، معاونین خصوصی چوہدری محمد رفیق نیئر اور چوہدری محمد اقبال، پارلیمانی سیکرٹری و صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ تقدیس گیلانی،صبحیہ صدیق، امتیاز نسیم،ممبر اسمبلی جاوید بٹ،محمد عاصم شریف، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر چوہدری ظفر انورسمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عمران خان کے مظفرآباد جلسہ کے حوالہ سے خصوصی اقداما ت کیے گے تھے اور یہ ایک منظم جلسہ تھا جس میں عوام کا جوش وخروش دیدنی رہا۔جلسہ میں تحریک انصاف کے ترانے،ملی نغموں کے علاوہ نعت رسول مقبول اور درود پاک بھی پیش کیا گیا جبکہ مشہور سنگر نجم شیراز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close