مظفر آباد، موسمیاتی تبدیلیوں سے زرعی پیداوار کو نقصان، کسانوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے زرعی نمائش کا انعقاد، رپورٹ: آئی اے اعوان

مظفرآبادآزاد کشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں،پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر زرعی پیداوار کو پہنچنے والے نقصانات سے بچاؤ سے متعلق زمینداروں اور کسانوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مظفرآباد میں زرعی نمائش کا انعقاد کیا گیا محکمہ زراعت مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام دارلحکومت کے علاقے باغ جلال آباد میں زرعی نمائش میں مظفرآباد،نیلم ویلی،جہلم ویلی،چکار اور وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے اپنی فصلوں ،پھلوں اور سبزیوں کے سٹال لگا ئے

جبکہ مختلف کھاد اور ادویات ساز ، اوزار اور آلات بنانے والی کمپنیوں اور عالمی شہرت کے حامل اداروں نے اپنے سٹال لگاکر زرعی پیداوار کی بھر نمائش کی نیشنل بینک آف پاکستان اور اسلامک ریلف سمیت مختلف اداروں اور این جی اوز کے سٹال دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

آزاد کشمیر کے سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب نے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر سینئرآفیسران کی موجودگی میں فیتہ کاٹ کر زرعی نمائش کا افتتاح کیا مختلف سٹالوں کے معائنہ کے دوران سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب نے کسانوں سے سبزیوں،پھلوں اور فصلوں کی پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق معلومات بھی بھی حاصل کیں اس موقع پر ماہرین زراعت نے کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے فصلوں،پھلوں اور سبزیوں کو بچانے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مختلف کھادوں اور ادویات سے متعلق مفید معلومات سے بھی آگاہی دی

محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے طرف سے سبزیوں اور پھلوں کو خشک کرنے،اچار جیم اور مربعہ تیار کرنے کے حوالے سے لگائے سٹال توجہ کا مرکز بنے رہے نمائش میں شہریوں تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نیلم اور لیپہ کے کاعذی اخروٹ ،دیسی مکھی کا شہد ،سیب ،ناشپاتی اور دیگر موسمی پھلوں کو انتہائی پسند کیا گیا وادی لیپہ کا سرخ اور ذائقہ دار جاول،جہلم ویلی کے مختلف علاقوں سے نمائش میں رکھی گئیں سبزیاں اور مکئی،دھان ،گندم اور مختلف سبزیوں کے پیج اور پھلوں کے نمونے بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

نمائش کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان تھے جنہوں نے سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب ، ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے، ڈائریکٹرجنرل اسما راجہ گلزار احمد ، ڈائریکٹر ریسرچ خواجہ مسعود احمد، ڈائریکٹر ایکسٹینشن زرین خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرآباد آمنہ رفیع و دیگر کے ہمراہ زرعی نمائش کا دورہ کیااور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر زراعت کو محکمہ زراعت کے حکام اور کسانوں کی جانب سے سٹالز بارے بریفنگ دی گئی۔ زرعی نمائش میں ضلع مظفرآباد، جہلم ویلی اور نیلم کے کسانوں کی جانب سے اپنی سطح پر تیار کر دہ فصلوں ، پھلوں، سبزیوں کے سٹالز لگائے تھے۔

محکمہ زراعت کے ساتھ ساتھ ایکسٹینشن سروسز مینیجمنٹ اکیڈمی گڑھی دوپٹہ، اسلامک ریلیف، نیشنل بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک کے تعاون سے محکمہ زراعت کے شعبہ جات فروٹس اینڈ ویجیٹبل، شعبہ کراپس، سوائل اینڈ واٹر، شعبہ تحفظ نباتات، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی جانب سے لگائے گئے سٹالز میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی۔ زرعی نمائش میں کسانوں اور زرعی پیشہ سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

نمائش میں زمینداروں کو ایگریکلچرل فارمنگ، زرعی ادویات اور مشینری کے بارے میں آگاہی اورہنمائی دی گئی۔زرعی نمائش میں ملٹی نیشنل کمپنیوں سینٹر آف ایگیکلچرل بائیولوجیکل انسٹیٹیوٹ، صدیق فارمزز سمیت دیگر کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے بیج، زراعت کے شعبہ سے منسلک اشیاء اور فصلوں کی نمائش کی گئی تھی۔

سیکرٹری حکومت زاہد عباسی، ڈی جی اسماء سردار گلزار، اسسٹنٹ چیف سٹیٹ بینک آف پاکستان سید طاہر شاہ سمیت نمائش میں شریک کمپنیوں اور اداروں کے نمائندوں نے بھی سٹالز کا معائنہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close