مظفرآباد (آئی اے اعوان) مسیحا ہو تو ایسا ۔۔۔۔ وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے آنے والے سیاحوں کی میزبانی کرنے والا نو جوان رئیس خان انقلابی نے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کی بہترین مثال قائم کردی ۔
رتی گلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں حالیہ برفباری اور شدید سردی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران رئیس انقلابی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر برف میں لا پتہ ہونے والی بھیڑ بکریوں کی تلاش میں بکروالوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے ۔
شدید برف اور رگوں میں خون جما دینے والی سردی کی پرواہ کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت سے سر شار نوجوان رئیس خان انقلابی نے اپنی ماوں سے بچھڑے والے بھیڑ بکریوں کے بچوں کو ریسکیو کر کے موت کے منہ سے بچالیا رئیس خان انقلابی نےرتی گلی جھیل بیس کیمپ سریاں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے تعاون سے بکروالوں کی سینکڑوں لاپتہ بھیڑ بکریوں کو تلاش کر کے بکروالوں کے حوالے کردیں ۔
وادی نیلم میں سیاحت کے فروغ اور ٹورسٹ گائید کی حیثیت سے سیاحوں کو وادی نیلم کے پہاڑوں اور جھیلوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے علاقہ مکین رئیس انقلابی کے مطابق رتی گلی میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے بکروالوں کے ساتھ مقامی لوگوں کے مال مویشی بھیڑبکریاں پھنس چکی ہیں
جنہیں شدید خطرہ ہے رئیس خان انقلابی کے مطابق وادی نیلم میں حالیہ برف کے باعث مانسہرہ, ایبٹ آباد اور اوگی سے تعلق رکھنے والے بکروالوں کی کروڑوں روپے مالیت کی بھیڑ بکریاں برفانی تودوں کے نیچے دب کر مرچکی ہیں جبکہ ہزاروں بھیڑ بکریوں کی زندگیاں چارہ نہ ملنے کے نتیجہ میں خطرے میں پڑھ گئی ہیں ۔
رئیس خان انقلابی برف سے متاثرہ وادی نیلم کی صورتحال سے میڈیا کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بکروالوں کی مدد کر کے ایک منفرد مسیحاکا کردار ادا کر رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں