آزاد کشمیر میں متاثرین بھارتی گولہ باری سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی متاثرین لائن آف کنٹرول

تحریر: سعید الرحمن صدیقی

لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام دفاع وطن کے وہ بے لوث سپاہی ہیں جن کے عزم اور حوصلے سے دشمن کی آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں ہوتی۔ چھمب سے لیکر گریز سیکٹر تک جب بھی دشمن نے جارحیت کی کوشش کی پاک فوج کے شانہ بشانہ یہ بہادر اور غیور عوام دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوگئے پاکستان اور آذاد کشمیر کے عوام لائن آف کنٹرول پر بسنے والے دفاع وطن کے ان بلا تنخواہ سپاہیوں پر ہمیشہ فخر کرتے ہیں لائن آف کنٹرول کے عوام کی دفاع وطن کے لئے بے لوث کمٹمنٹ کے اعتراف میں وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان

عمران خان نے ان عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ یکجہتی متاثرین لائن آف کنٹرول منانے کا اعلان کیا یہ ہفتہ یکم تا سات نومبر 2021 منایا گیا اس ہفتہ کی تقریبات کی چیدہ چیدہ جھلکیاں نذر قارئین ہیں.
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان جو یہاں حکومت پاکستان کے نمائندے بھی ہیں لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر خودگئے اور دفاع وطن کے صف اول کے بلا تنخواہ سپاہی مجاھد صفت

عوام سے ملاقاتیں کر کے انکی حوصلہ افزائی کی،چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں کشمیر شکیل قادر خان نے سماہنی سیکٹر کادورہ کیا,متاثرین سے ملاقات کی,انکے دکھ درد میں شامل ہوئے,شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت آزادکشمیرہمیشہ انکے ساتھ کھڑی ہے. بھارتی فائرنگ سے زخمی اور معذوروں سے ملاقات میں انکی ہمت و حوصلیکی داد دی اور انکی حوصلہ افزائی کی,چیف سیکرٹری کے دورے کے دوران وادی بنڈالہ کے کمسن بچوں نے استقبال کیا پھول پیش کئے,چیف سیکرٹری آزادکشمیرشکیل قادر خان سیری بنڈالہ

شہداء کی یادگار اور قبرستان میں گئے جہاں انہوں نے شہیدوں کے درجات بلندی کی دعاکی,شہداء کی عظمت کو سلام پیش کیا. چیف سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل محمکہ اطلاعات راجہ اظہر اقبال,ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر راجہ قیصراورنگزیب خان،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز اور ضلعی و تحصیل افسران موجود تھے.
چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں کشمیر شکیل قادر خان نے سماہنی سیکٹر کیدورے کے دوران یادگار شہدائے سیری بنڈالہ پر حاضری کے بعدشہداء کے لواحقین,زخمیوں اور میڈیاسے گفتگو

کرتے ہوئے کہاکہ، ”اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند کرے,ان شہداء کے طفیل ہماری بھی بخشش ہو۔ہم نے یہاں مقامی سطح پر آکر لوگوں کے مسائل دیکھے ہیں.واپس جا کر تمام رپورٹس مرتب کر کے ایل او سی متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد فیز ٹو شروع کررہیہیں جس میں ایل او سی متاثرین کی مزید مدد ہو گی.500ارب روپے کے پیکج سے تعمیر و ترقی,زراعت,لائیوسٹاک,جنگلات و صحت تعلیم کے شعبہ میں انقلاب آئے گا.ایل او سی پر قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں.انکی قربانیوں کی بدولت تحریک آزادی کشمیر زندہ ہے”تقریب سے

ڈپٹی کمشنرراجہ قیصراورنگزیب نے تمام ترصورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی,مسائل سے آگاہ کیااور معزز مہمانان کا شکریہ اداکیا سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل,غلام احمد ربانی,اسٹنٹ کمشنر حافظ محمد علی و دیگر نیبھی تقریب سیخطاب کیا,پروفیسر ناہیداخترنے سپاس نامہ پیش کیا۔
چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں کشمیر شکیل قادر خان نے لائن آف کنٹرول کے کہاولیاں سیکٹر کا بھی دورہ کیا,بھارتی افواج کی دہشتگردی,بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ افراد کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اہلیان کہاولیاں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انکاشاندار استقبال کیا. انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین ایل او سی کے پاس خود حاضر ہوئیہیں تاکہ انکے دکھ درد کامداوا کیاجاسکے.انکی پوری ٹیم متحرک ہے,ایل او سی ہفتہ منانے کے دوران تمام اضلاع سے رپورٹس مرتب کرکے حتمی فیصلہ جات کئے جائیں گے.وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی خود لائن آف کنٹرول کے رہائشی ہیں اس لئے وہ آپکے دکھ درد کوزیادہ محسوس کرتے ہیں.کابینہ,چیف سیکرٹری,وزیراعظم اپنے اپنے دائرہ کار میں جلد بہترین فیصلہ جات کریں گے.ایل او سی کے رہائشی

پاک افواج کا ہراول دستہ ہیں.انہوں نے کہا کہ” ہم آپکی تکلیف کو سمجھتے ہیں درد کا احساس ہے.صحت, تعلیم ودیگر مطالبات کو جلد منظور کیاجائے گا .ایل او سی پیکج کا پہلاحصہ زیر تکمیل ہے”
ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب خان نے کہاولیاں کے مقام پر معزز مہمان خصوصی چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”اب تک 233 شہداء کو ان کے لواحقین کو 2 کڑور 12 لاکھ روپے،84 معذور افراد کو 62 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو تین کڑور 6 لاکھ سے زائد کی مالیت کے رقم دی جاچکی ہے،32 ریونیو ویلجز ہیں جو انڈین فائرنگ سے متاثر

ہوتے ہیں، ایل او سی کے غیور عوام، شھدا اور زخمیوں کو سلام پیش کرتے ہیں چیف سیکرٹری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہاں ایل او سی کے متاثرین کی دلجوئی کی ”کہاولیاں کے مقام پر سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے معززین علاقہ محمد منیر اور دیگرنے کہا کہ 1947 سے لے کر اب تک یہاں کوئی بڑی شخصیت نہیں آئی جو متاثرین سے ملے جو ان کے دکھ درد میں شامل ہو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے قیمتی وقت سے ایل او سی متاثرین کو وقت دیا یہاں پہ ہر وقت خطرات منڈلاتے رہتے ہیں یہاں کے لوگ قسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں

شہداء کے لواحقین شدید مشکلات کا شکار رہتے ہیں،علاقے میں تعلیمی اداروں کی صورتحال انتہائی ناگفتہ ہیں جبکہ طبعی مراکز بہت مخدوش حالت میں ہیں تعلیمی اور طبعی اداروں میں بنیادی انفراسٹرکچر اور اساتذہ و طبعی عملہ موجود نہیں ہے
تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال,ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری سجادحسین,ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز,ممبر بار کونسل راجہ شفیق اللہ خان سمیت ضلعی و تحصیل افسران بھی شریک ہوئے

چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرشکیل قادر خان نے ایل او سی کے قریب اپنی مدد آپ کے بنائے گئے ہسپتال،بنڈالہ ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبوب احمد اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال خان نے اس موقع پر انہیں ھسپتال سے متعلق بریفنگ دی ہفتہ یکجہتی متاثرین لائن آف کنٹرول کے کے سلسلہ میں آزاد کشمیر کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ راجہ اعجاز احمدخان لائن آف کنٹرول سونا ویلی سیکٹر پہنچے,جہاں انہوں نے ایل او سی متاثرین,شہداء کے لواحقین,زخمیوں,معذرورں کی ہمت حوصلے

کو سراہا گورنمنٹ مڈل سکول سونا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ راجہ اعجاز احمد نے کہاکہ وفاقی حکومت اور حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر ایل او سے پر بسنے والوں کی موقع پر جاکر مشکلات اور مسائل کاجائزہ لینا اوران کے لئے تعمیروترقی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔حکومتی ترجیحات میں متاثرین ایل او سی کی بحالی پہلی اولین ترجیح ہے.تعمیر و ترقی کے حوالہ سے جلد اچھی خبر عوام کو ملے گی.ہفتہ یکجہتی عوام علاقہ ایل او سی کے تحت رسل و رسائل، پانی،بجلی،تعلیم،صحت، سیاحت، جنگلات،زراعت سمیت دیگر شعبہ

جات کی منظم منصوبہ سازی کرکے آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ”حکومت ایل او سی پر بسنے والوں کی جرات و بہادری، جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جو دشمن کے سامنے ڈٹ کر اپنے عزیز و اقارب کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ حکومت ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کوحکومت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کو ایل او سی فیز ٹو پیکج پر عملدرآمد کرکے ان کے لئے سڑکیں اور پختہ بنکر بنائیں گے تاکہ وہ انڈین فوج کی فائرنگ سے محفوظ رہ سکیں۔ وہ خود ایل او سی کے رہائشی ہیں,1971کی جنگ میں انہوں نے خود دیکھا کہ سول آبادی نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا.سول ملٹری تعلقات آج بھی مثالی ہے”

سیکرٹری آزادحکومت نے LOC کے دورہ کے دوران بھارتی فائرنگ سے زخمی اور معذور ہونے والے افراد اور ان خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کی ہمت،حوصلہ اور جذبہ کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہاں آکر پتہ چلا ہے کہ ایل او سی پر رہنے والوں کے کیا کیا مسائل ہیں۔جلد ان مسائل کا حکومتی سطح پر بھرپور طریقے سے جائزہ لیکران کو حل کریں گے۔حکومت کی طرف سے متاثرین ایل او سی کے لئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا”تقریب میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ حافظ محمد علی ودیگر نے بھی خطاب کیا,نعیم اسلم شاہین نے

سپاس نامہ میں بی ایچ یو کی اپگریڈیشن,سڑک,تعلیم,بجلی,کسانوں کو مشکلات,آلودہ پانی ودیگر مسائل کا ذکرکیا.خواتین,بچوں کے زخمی ہونے کا ذکرکیا.مڈل سکول سونا کو ہائی سکول,کالج فراہمی کا مطالبہ کیا.تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا,سکول کے طلباء نے سلامی پیش کی,پاکستانی و کشمیری ترانہ پیش کیاگیا.تقریب میں پاک فوج کے افسران, راجہ فیاض احمد خان ڈویژنل ڈائریکٹر,بابر حسین منہاس ڈی ڈی ایل جی,ارشاد حسین قادری ایکسئین,راجہ عمرحیات ایکسئین,ڈی ایچ او ڈاکٹرمحبوب احمد,ڈی ایف او راجہ عابد,,ڈی ای او زنانہ چوہدری فاروق,ڈی ای او مردانہ راجہ

شفیق اصغر,اے ای او راجہ راشد اقبال,ڈی ایف سی راجہ محمودعلی,ڈی آئی او عدنان مختار,ایس ڈی او محمد حسیب,ملک ارشد,ہیڈماسٹر عبدالرحمان,
ضعلی و تحصیل افسران صدر کشمیر پریس کلب مظہرجعفری و دیگر نے بھی شرکت کی.سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سکول کے احاطہ میں شھدا ایل او سی کی یاد میں پودا لگایا اور سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری اسلم شاہین کی قبر پر فاتحہ خوانی کی.

حکومت آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ہدایت کے مطابق ہفتہ ایل او سی کے حوالہ سے سیکرٹری حکومت زاہد عباسی لائن آف کنٹرول پر رہنے والے وادی لیپہ کے رہائشیوں اور شہداء کے مسائل سننے کے لیے وادی لیپہ پہنچے جہاں پر بوائز ڈگری کالج لیپہ میں عوام علاقہ اور شہداء کے ورثا سے ملاقاتیں کیں اور ایل او سی کے متاثرین کے مسائل سنے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے متعلقہ فورم تک پہنچانے کا عزم کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سردار طارق محمود مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور اسٹنٹ کمشنر لیپہ احمد

سبحانی، ڈی ایس پی عبدالخالق، ایس ڈی او شاہرات راجہ مصور، تحصیلدار لیپہ امجد قادر تحصیل لیپہ میں موجود تمام محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ تھے منعقدہ تقریب میں مختلف دیہاتوں کے نمبرداران وکلاء تاجر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جنہوں نے لیپہ ویلی کے مسائل پیش کیے اور پاک فوج کی خدمات کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، تقریب سے سیکرٹری حکومت زاہد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” لیپہ کے لوگ بڑے بہادر ہیں جو ملکی

سرحدوں کے سپاہی ہیں ان کے جزبے قابل دید ہیں لییہ کے لوگوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے جو مسائل ہیں ان کو متعلقہ فورم پر پیش کروں گا اور انشاء اللہ حکومت آزاد کشمیر ان کے مسائل حل کرے گی ”انھوں نے شہداء کے ورثا سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور انڈین فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے جزبوں کو سراہا اور انھوں نے انڈین فائرنگ سے شہید ہونے والے شہداء اور زخمیوں کے لیئے دعا بھی کی تحصیل آفس لیپہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیپا احمد سبحانی کی سربراہی میں تمام محکمہ جات کے سربراہ سول

سوسائٹی تاجر برادری مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا وفاقی گورنمنٹ کی طرف سے ایل او سی پیکج دیا جا رہا ہے جس میں مختلف قسم کے ترقیاتی منصوبہ جات شامل ہیں
وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ہفتہ یکجہتی متاثرین ایل او سی کے سلسلہ میں لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں لیاقت حسین ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن،فیاض علی عباسی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات، مسعود الرحمن کمشنر مظفرآباد،سردار طارق ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی،ریاض مغل ایس پی جہلم ویلی، فوج کے اعلی حکام، شہدا کے خاندانوں اور معززین علاقہ چکوٹھی، کھلاڑی، موہڑہ صادق اور ارد گرد کے دیہاتوں سے عوام نے شرکت کی اعلی سول اور فوجی حکام نے لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں سے آئے عوام کے

مسائل سنے اور حل کیلئے سفارشات تیار کی آزاد کشمیر کے سیکریٹری قانون پارلیمانی امور ارشاد قریشی نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ہفتہ یکجہتی متاثریں ایل او سی کے تحت لائن آف کنٹرول کے نوسدہ، نوسیری، پنجکوٹ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر مقامی فوجی حکام اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا حسین شاہ بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر سول اور فوجی حکام نے لائن آف کنٹرول کے عوام کے مسائل سنے اور حل کے لئے سفارشات تیار کی عوام علاقہ نے سول و فوجی حکام کا شکریہ ادا کیا

ہفتہ یکجہتی متاثرین ایل او سی کی مناسبت سے وادی نیلم کے گورنمنٹ انٹر کالج دودھنیال سیکٹر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں سول انتظامیہ اور مقامی فوجی قیادت کے علاوہ شہدا و زخمیوں کے ورثا کے علا وہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی عوام علاقہ نے فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور علاقہ میں صحت عامہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل کی جانب حکام کی توجہ مبذول کروائی حکام نے عوام علاقہ کے مسائل حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا. متاثرین لائن آف کنٹرول کے مسائل کے حل کے لئے فارسیٹ گیسٹ ھاوس شاردہ میں بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں تحصیل انتظامیہ،فوجی افسران،شھدا و زخمیوں کے ورثا کے علا وہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close