دنیا ایسا ملک جہاں پیٹرول پاکستانی روپوں میں 4 روپے فی لیٹر ہے

اسلام آباد (پی این آئی)دنیا ایسا ملک جہاں پیٹرول پاکستانی 4روپے فی لیٹر ملتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر طبقے میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔ ملک میں پیٹرول کے نئے ریٹس سب کی توجہ کا مزکز بنے ہوئے ہیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول وینز ویلا میں ملتا ہے جہاں اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4روپے فی لیٹر ہے

جبکہ ایران دوسرے نمبر پر ہے جہاں پیٹرول 10روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ سعودی عرب میں پیٹرول سو روپے لیٹر جبکہ یو اے ای میں ایک سو بارہ روپے فی لیٹر پیٹرول مل رہا ہے ۔ ترکی میں 150روپے فی لیٹر ، چین میں 2 سو روپے لیٹر ، بھارت میں 235روپے فی لیٹر ، برطانیہ میں 310روپے فی لیٹر پیٹرول مل رہا ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول ہانگ کانگ میں مل رہا ہے جہاں پیٹرول کی قیمت 400روپے سے زیادہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close