دنیا کا مہنگا ترین بھیڑ 85 لاکھ میں فروخت ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )یورپ میں واقع شمالی آئرلینڈ کا ایک انتہائی مہنگا سات ماہ کا بھیڑ نیلام ہو گیا۔ جسے 44 ہزار یورو (ساڑھے 37 ہزار پاؤنڈ) میں خرید لیا گیا ہے۔ سنہری رنگ کے سفولک نسل کی بھیڑ کا مالک آئرش سے تعلق رکھنے والا رچرڈ تھامسن ہے، جو سالوں سے ریوڑ کے کام سے منسلک ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئرش بریڈر رچرڈ تھا مسن نے مقامی کائونٹی کے ڈونگیل میں بھیڑ کو مہنگے ترین داموں بیچ کر سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل جانور 38 ہزار یورو میں فروخت ہوا تھا۔نیلامی کا عمل اور صحت مند بھیڑ کو دیکھنے بڑی تعداد میں شہریوں نے ڈونگیل کا رخ کیا اور اس ایونٹ میں دلچسپی بی بی سی کو رچرڈ کا کہنا تھا کہ انہیں جو بھیڑ کی جو قیمت ملی ہے اس نے ان کے سارے خواب کو سچ ثابت کردیے ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ انہوں نے اتنی قیمت کا نہیں سوچا تھا۔بھیڑ کے مالک نے بتایا کہ 2015 میں اس نے بھیڑوں کے اپنے ریوڑ کی افزائش شروع کی، اور وہ جانتا تھا کہ یہ خاص نسل ہے اور اس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، اور اس محنت کا پھل بھی اسے حاصل ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close