وہ بطخ جس کے ایک کلو پروں کی قیمت 8لاکھ روپے بنتی ہے

اسلام آباد(پی این آئی ) آئس لینڈ میں پائی جانے والی بطخ کی ایسی قسم جس کے ایک کلو پروں کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئس لینڈ میں موجود ایلڈر پولر بطخ کے 800 گرام پروں کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہے جو پاکستان تقریبا 8 لاکھ روپے بنتے ہیں۔موسم گرما کے شروع ہوتے ہی وہاں کے افراد ان بطخوں کے گھونسلوں اور اطراف سے پروں کو جمع کر کے صاف کرتے ہیں جن سے لحاف اور تکیے بنائے جاتے ہیں ۔ ایلڈر پولر بطخ کے پروں سے بننے والے 3تکیے صرف ڈھائی ہزار ڈالر کے ہیں جو پاکستان 4لاکھ روپے بنتے ہیں اور ایک لحاف کی قیمت 8 ہزار ڈالر کا ہے جو پاکستانی روپوں میں 13لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close