پرائمری ٹیچر جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کا صدر منتخب ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ٹیچر کو با پ کے بعد رو حانی با پ کا درجہ حا صل ہے ۔ایسا ہی کچھ اس خبر میں ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے عوام نے پرائمری اسکول استاد پیدرو کاستیلو کو اپنا صدر منتخب کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پیدرو کاستیلو نےغیر متوقع طور پر پہلے مرحلے میں دیگر17 اُمیدواروں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق انہو ں نے منعقدہ صدارتی انتخابات میں سابق صدر کی بیٹی کیکو فوجیموری کو44،000 ووٹوں سے شکست دی ہے۔پیرو میں صدارتی انتخابات رواں سال جون میں منعقد ہوئے تھے لیکن ووٹوں کی گنتی کا عمل ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیدرو کاستیلو 19 اکتوبر 1969 میں پیرو کے ایک گاؤں پونا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کسان تھے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک پرائمری اسکول استاد کی حیثیت سے کیا۔ بحیثیت استاد وہ 1995 سے 2020 تک اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے۔پیدرو کاستیلو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا لیکن جب انہوں نے 2017 میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی صدارت کی تو انہیں ملک گیر شہرت ملی۔ ان کی مقبولیت اس قدر بڑھی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے ملک کےصدارتی امیدوار نامزد ہوئے اور پھرانتخاب کے عمل سے بھی گزر گئے۔ خبر رساں ادارے ان کے انتخاب کو حیرت انگیز بھی قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close