سندھ میں ہندو نوجوان نے بکری سے شادی کر لی‎

اسلا م آباد (پی این آئی )سندھ کے شہر ڈگری میں ہندو نوجوان نے بکری سے شادی کرکے 7 پھیرے لے لیے۔تفصیلات کے مطابق بکری سے شادی کا واقعہ سندھ کے شہر ڈگری میں پیش آیا، نوجوان کی بکری سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پولیس کے مطابق بھیل برادری کے نوجوان نے ہندو مذہب کے مطابق 7 پھیرے بھی لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈگری کے نواحی گاؤں مندرانوالا میں پیش آیا، شادی کے موقع پر نوجوان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کرانے والے بھگت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close