ثاقب نثار کالج دور میں کوکا کولا اور سینڈوچ کے بدلے ہمارے ’’ لولیٹر‘‘ لڑکیوں تک پہنچاتے تھے اداکار شاہد کا دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) اداکار شاہد حمیدنے سابق چیف جسٹس سےمتعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثار کالج دور میں لڑکوں سے پانچ آنے کی کوک پی کر ان کے لو لیٹر لڑکیوں کو پہنچایا کرتے تھے اور یہی ان کا کام ہوا کرتا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار شاہد نے ثاقب نثار کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا “وہ ہمارے لئے کرکٹ کی گیندیں

اُٹھا کر لاتے تھے۔انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نے ہمارے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا ، اور کہنا کہ یہ پانچ آنے کی کوک پیو اور سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ۔شاہد حمید نے بتایا کہ یہ سب زمانہ ء طالبعلمی کی باتیں ہیں۔ اب تو وہ ماشااللہ سے چیف جسٹس ریٹائرڈ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ ان کو اور عزت دے البتہ ان کا ماضی یہی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close