دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ، پاکستان کے 2 شہروں کو شامل کر لیا گیا ‎

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکر نے 209 شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کے لئے وہاں پر رہائش، آمدورفت کے لیے سواری کی لاگت کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم کی رپورٹ کے مطابق کرغزستان کا شہر بشکیک دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار پایا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں سے پانچ کا تعلق براعظم افریقا سے ہے۔دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر تیونس، پانچواں براسیلیا، چھٹا ونڈہوئک ساتواں تاشکنت جب کہ آٹھواں گیبرونے ہے۔سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے جب کہ دارالحکومت اسلام آباد کا گیارہواں نمبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں