چین سے انجینئرنگ کی ڈگری لانے والا تربوز کا جوس بیچنے لگا

کراچی (پی این آئی)چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آنے والا تربوز کا جوس بیچنے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالملک چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آئے تھے مگر سفارش نہ ہونے کے باعث مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی،ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔سوات سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان اچھے مستقبل کا خواب لے کر پاکستان آیا تھا، ایئرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرن شپ کی۔پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ایئرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں چند سال بھی لگائے مگر نہ اہلیت کے مطابق عہدہ ملا، نہ حق کے مطابق تنخواہ ہی ملی۔جب بیس پچیس ہزار میں گھر چلانا ممکن نہ رہا تو عبدالملک زندگی کی گاڑی گھسیٹنے کراچی آ گئے اور یہاں تربوز کا جوس بیچنے لگے۔عبدالملک پشتو، اردو، انگریزی، عربی اور چائنیز زبانیں جانتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں