نشان حیدر سونے اور چاندی سے بھی قیمتی کس دھات سے بنایاجاتا ہے؟ 10 دلچسپ حقائق‎

اسلام آباد (تحریر: شکیل احمد خاں میو)1۔نشان حیدر پاکستان کے 4 بڑے (Gallantry Awards)بہادری کے ایوارڈز میں سب سے بڑا اعزاز ہے۔2۔نشان حیدر قیمتی دھاتوں سونے، چاندی سے نہیں بلکہ Gunmetal یعنی دشمن سے جنگ یا محاز کے دوران چھینے گئے (اسلحہ یا ہتھیار) یا ایسا ہتھیار جسے دشمن خود چھوڑ کر بزدلی سے بھاگ گیا ہو اسے پگھلا کر بنایا جاتا ہے۔ کیونکہ اسے وکٹری کی علامت سمجھتے ہوئے سینے ہر سجانا فخر کی علامت جاتا ہے۔ 3۔نشان حیدر کا لفظی کا مطلب (شیر کی علامت) ہے کیونکہ حیدر کا لفظی مطلب شیر کے ہیں۔ اور یہ حضرت علی رضی اللہ تعالی کا خطاب بھی ہے۔4۔پہلی مرتبہ نشان حیدر کا اجراء 16 مارچ 1957 کو کیا گیا۔ جسے 1948 کی پہلی پاک انڈیا جنگ جو مقبوضہ کشمیر کے لیے لڑی گئی اس کے لیے بہادری دکھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔5۔یہ ایوارڈ اب تک آرمی کے 11 جوانوں کو مل چکاہے جس میں 7 آفیسرز ہیں اور باقی چار نان آفیسرز میں شمار ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے صرف ایک آفیسر راشد منہاس شہید پاک فضائیہ سے ہے 6۔بعد ازاں ہلال کشمیر کو بھی نشان حیدر کے برابر درجہ کا ایورڈ تسلیم کیا گیا۔ جس سے نائیک سیف علی جنجوعہ کو 1949 میں نوازہ گیا۔7 ۔یہ ایوارڈ کسی آرمی یا فوج کے علاوہ کسی بھی سول شخصیت کو نہیں دیا جاسکتا۔ البتہ وہ آرمی کا جوان یا آفیسر کسی بھی قسم سے (بری, بحری, فضائیہ) سے تعلق رکھتا ہو۔ 8۔ یہ واحد ایوارڈ ہے جسے پانے والا اپنی زندگی میں وصول نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے اسے جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑتا ہے۔ وہ بھی کسی اہم جنگی محاذ پر غیر معمولی کارنامہ دکھاتے ہوئے۔9۔ نشان حیدر کی تیاری پاکستان کی واحد ٹیکسال (پاکستان منٹ) لاہور میں کی جاتی ہے جہاں پاکستانی سکہ جات بناۓ جاتے ہیں۔ اس کی تیاری میں 88 فیصد کوپر, 2 فیصد زنک, اور 10 فیصد ٹن استعمال کیا جاتا ہے۔ 10۔ اسے صرف محکمہ دفاع کے آڈر پر ہی تیار کیا جاتا ہے۔ اور یہ ایک وقت میں صرف ایک میڈل ہی تیار ہوتا ہے۔ اضافی میڈلز ایڈوانس میں بالکل تیار نہیں کیے جاتے۔ اس کی کاپی بنانا یا اس میڈل کو خود تیار کرنا جرم ہے۔ جس پر حکومت پاکستان کی طرف سے سزا اور جرمانہ ہے۔11۔ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے شہداء کے خاندان کو میڈل اس علامتی میڈل کے علاوہ غیر معمولی سماجی, سیاسی, و مالی مراعات کے علاوہ نقد انعام, پنشن, اور زرعی زمین وغیرہ بھی الاٹ کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں