بینائی سے محروم چینی کوہ پیما نے دنیا کا سب سے بلند پہاڑ مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا

بیجنگ (پی این آئی)چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سر کرلیا، چینی کوہ پیما ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں جنہوں نے ایورسٹ کی چوٹی کو سر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 46 سالہ چینی کوہ پیما زوہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی، وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔زوہینگ کا کہنا تھا کہ جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں ۔زوہینگ ہونگ امریکی نابینا کوہ پیما ایرک ویہن میئر سے متاثر ہیں جنہوں نے 2001 میں یہ چوٹی سر کی تھی۔

ایم ایم اے فائٹر حبیب نور محمد نے ماں سے کیے گئے وعدے کی خاطر 10 کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرادی‎

ماسکو(پی این آئی) ایم ایم اے فائٹر حبیب نور محمد گزشتہ سال اکتوبر میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش اخبار ڈیلی سٹار سے گفتگو کے دوران کے منیجر علی عبد العزیز نے حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔ ان کے مطابق ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل ایم ایم اے فائٹر اور باکسر حبیب نور محمد کو فلائیڈ مے ویدر کیساتھ فائٹ کرنے کیلئے 10کروڑ ڈالر (پاکستانی پندرہ ارب روپے ) کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ عبدالعزیز نےانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایم اے فائٹر حبیب نور نے یہ آفر اس لیے ٹھکرائی کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور انہوں نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کوئی فائٹ نہیں لڑیں گے انہوں نے اپنی والدہ سے کیا گیا وعدہ نبھایا اور 10کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرا دی ، نور حبیب نے کہا تھا اگر میری ماں مجھے یہ فائٹ لڑنے کی اجازت دیتیں ہیں تو وہ اسی صورت فائٹ لڑیں گے ورنہ میں اپنی ماں کیساتھ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کروں گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close