’’ فلم سے پاکستان مخالف لائنز نہ نکالی گئیں تو فلم چھوڑ دوں گا‘‘

ممبئی (پی این آئی) بھارتی اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت میں آئے روز ایسی فلمیں بنتی رہتی ہیں جس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ کئی فلموں میں مسلمان مخالف جذبات بھی دکھائے جاتے ہیں۔ اداکاروں کو تو اپنے معاوضے سے غرض ہوتی ہے وہ پیسوں کی خاطر کچھ بھی بول جاتے ہیں لیکن بھارتی اداکار اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار کر دیا تھا،

میڈیا ذرائع کے مطابق اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی کئی فلمز کر چکے ہیں، اداکار نے فلم اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان مخالف لائنز کو سکرپٹ سے ختم نہ کیا گیا تو وہ فلم چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close