لاہور کاتاریخی ایئرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند

لاہور( پی این آئی )لاہور کے تاریخی والٹن ایئرپورٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم کے مطابق آج بدھ سے لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گرائونڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق والٹن ایئرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کے لیے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے، ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے 7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔دوسری جانب فلائنگ کلبز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والٹن ایئرپورٹ پر 200 سے زائد اسٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں، ایئرپورٹ کو ختم کرکے بزنس ڈسٹرکٹ کی جگہ بنائی جارہی ہے۔

وزیراعظم آج ایک اور ضلعے میں انصاف صحت سہولت کارڈ کا آغاز کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج لیہ، پنجاب کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم صوبہ پنجاب کے لیے انصاف صحت سہولت کارڈ کا آغاز کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نیا بنجاب بنیادی صحت یونٹس کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم 200 بستروں پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close