انکار کے ڈر سے کبھی شادی کیلئے پرپوز نہیں کرسکا جس لڑکی کو پسند کرتا تھا وہ اب دادی بن چکی ،سلمان خان

ممبئی(پی این آئی) دبنگ خان کے مداحوں کو ہمیشہ سے ہی تجسس رہا ہے کہ سپراسٹار شادی کیوں نہیں کررہے بالآخر 55 سالہ اداکار نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاہی دی۔بالی ووڈ اداکار دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد سپر اسٹار ہیں جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی جب کہ اداکاروں سے لیکر مداحوں تک سب کو ہی بے صبری سے انتظار ہے کہ سلو میاں کب شادی کا اعلان کریں گے تاہم 55 سالہ اداکار ابھی بھی شادی کے موڈ میں نہیں اور وہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے بالا?

خر خود انہوں نے وجہ بتادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کے دوران سلمان خان نے شو میں اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کاجول کو مدعو کیا تھا، شو میں ایک گیم کھیلتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ ایک لڑکی تھی جس کو میں پسند ضرور کرتا تھا تاہم کبھی اس لڑکی سے اظہار نہیں کیا۔سلمان خان نے شو کے دوران اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن سے کہا کہ وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی تھی اور اس بات کا مجھے بعد میں علم ہوا تاہم انکار کے ڈر سے نہ تو میں

اس لڑکی سے کبھی اظہار محبت کرسکا اور نہ ہی شادی کی بات۔دبنگ خان نے مزید کہا کہ تقریباً 15،20 سال پہلے جب اس لڑکی سے ملا تو وہ دادی بن چکی تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ میرے پوتے تمہارے مداح ہیں اور تمہاری فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں، سلمان خان نے کہا مجھے اس سے شادی نہ ہونے کا کوئی پچھتاوا نہیں کیوں کہ اگر میں اس سے شادی کرتا تو آج دادا بن چکا ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close