صبح بستر سے اٹھتے ہی قرآن پاک کی یہ آیت پڑھ لیں پھر پورا دن کمال دیکھیں

اسلام آباد (پی این آئی )اگر صبح بستر سے اٹھ کر اس آیت کو پڑھ لیا جائے اس کی تلاوت کر لی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ سارا دن آپ کے پاس اتنا رزق آئے گا اتنی دولت آئے گی کہ آپ گنتے رہیں گے کبھی دولت ختم نہیں ہوگی کبھی رزق ختم نہیں ہوگا اللہ پاک اتنی برکت پیدا فرما دیں گے آپ کے رزق میں آپ کی دولت میں آپ کے کاروبار میں آپ کے روزگار میں کہ سارا دن آپ دولت کو گنتے ہی رہیں گے رزق کو گنتے ہی رہیں گے ۔

یہ عمل قرآن پاک کا دوقسم کے لوگوں کے لئے ہے پہلے نمبر پر وہ لوگ جو بے روزگاری کا شکار ہیں جن کے پاس کوئی کام کرنے کو نہیں ہے جو گھر میں فارغ بیٹھے ہوئے ہیں گھر والوں سے باتیں سننے کو ملتی ہیں گلی محلے والوں سے رشتہ داروں سے بہت سی باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ گھر میں فارغ بیٹھا رہتا ہے کچھ بھی نہیں کرتا اتنا زیادہ پڑھنے لکھنے کے باوجود اچھی کوالیفیکیشن کے باوجود بھی گھر میں فارغ بیٹھا ہوا ہے انہی لوگوں کے لئے آج کا یہ عمل بہت خاص ہے

اور دوسرے نمبر پر ان لوگوں کے لئے جن کا اپنا کاروبار ہے جن کا اپنا کوئی کام ہے جو اپنے ملک سے باہر ہوتے ہیں اپنے ملک میں ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کا کام بند ہوگیا ہے ان کے کاروبار میں رکاوٹیں آنا شروع ہوگئی ہیں جیسا کام پہلے چل رہا تھا ویسا اب نہیں چل رہا جسطرح پہلے منافع ہوتا تھا کاروبار میں برکت تھی ترقی ہو رہی تھی اب اس طرح کا کام نہیں ہورہا مختلف قسم کی رکاوٹیں بن گئی ہیں جس کی وجہ سے کام ادھورا رہ گیا ہے اور گزارہ

بڑی مشکل سے ہورہا ہے ان دو قسم کے لوگوں کے لئے آج کا یہ بہت ہی خاص عمل ہے قرآن پاک کا عمل ہے قرآن پاک کو تو ہر مسلمان مانتا ہے یقین رکھتا ہے کہ جو کچھ اللہ پاک نے فرما دیا ہے وہ حق ہے وہ سچ ہے اور وہ ہو کر ہی رہتا ہے جو اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرما دیا ہے رزق دولت پیسہ یہ ہر انسان کو اس کے نصیب کے ساتھ ہی ملتا ہے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں راتوں کو جاگتے ہیں پھر کہیں جا کر ان کو دولت ملتی ہے پیسہ ملتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کرسی پر بیٹھے بٹھائے اپنے دفتروں میں بیٹھے بٹھائے تھوڑا سا وقت دیتے ہیں اور اچھے بھلے پیسے کما لیتے ہیں اچھی بھلی دولت کما لیتے ہیں

بہت سے لوگ آپ کو ایسے دیکھنے کو ملیں گے جو محنت کم کرتے ہیں ان کو پیسہ زیادہ مل جاتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے آپ کو دیکھنے کو ملیں گے جو محنت زیادہ کرتے ہیں اوران کو پیسہ کم ملتا ہے۔ عمل یہ ہے کہ صبح اٹھنے سے پہلے یعنی جب بستر سے اٹھے تو اپنے بیڈ سے اپنی چارپائی سے نیچے اترنے سے پہلے صرف چودہ مرتبہ قرآن پاک کی اس آیت کو پڑھ لیتا ہے تو سارا دن اس کے پاس رزق ختم نہیں ہوتا دولت ختم نہیں ہوتی اللہ پاک اس کو اتنا مالا مال فرمادیتے ہیں وہ آیت یہ ہے سلام قولا من الرب الرحیم اگر ہو سکے تو اول آخر درود پاک لازمی پڑھ لیجئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close