اسلام آباد (پی این آئی ، فیچرز)اللہ پاک کو محسن اور مخلص لوگ بے حد پسند ہیں،یہی لوگ ہوتے ہیں جن کی دعائوں میں اثر اور برکت ہوتی ہے ۔ اپنے مشاہدے میں اب تک میں یہ دیکھا ہے کہ جو لوگ اللہ سے خلوص نیت سے مانگتے ہیں چاہےوہ مادی ہو یا روحانی معاملہ،
اس کی مراد پوری ہوئی ہے ۔ ایسے لوگوں کو میں نے سورہ اخلاص کا ذکر کرتے دیکھا ہے ۔میرے مرشد کریم کا فرمان ہے کہ جو لوگ روزانہ تین سو بار سورہ اخلاص چالیس روز تک پڑھتے ہیں ،پاکیزگی قائم رکھتے ہیں۔ان میں بزرگی پیدا ہوجاتی ہے۔ وہ اپنےشعبہ میں کامیاب ترین ہوتے ہیں۔ایک بار میں نے ایک بینک افسر کو یہ عمل کرنے کے لئے کہا جو اس وقت سخت عتاب میں تھا،اس کے بقول ابھی اس نے تین دن ہی یہ وظیفہ کیا تھا کہ اسکا مسئلہ حل ہوگیا۔ایک طالب علم سے کہا تو جو امتحان میں فرسٹ آگیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’ جو شخص اس پوری سورۃ کو دس مرتبہ پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا‘‘حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا ’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ رب العالمین اس سے بھی زیادہ اوراس سے بھی اچھا دینے والا ہے۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں