ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ایک اور اچھی خبر

حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ حکومت کی جانب سے سبسڈی برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نیبل محمود کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایک خوش آئند فیصلہ ہے، جس سے ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں کو ریلیف حاصل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close