پنجاب میں ڈومیسائل بنانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد عمل کو آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ڈومیسائل کے حصول کا پورا عمل آن لائن کیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
نئی پالیسی کے تحت ڈومیسائل کی مجموعی فیس 550 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
ڈومیسائل فیس: 200 روپے
ای اسٹامپ: 300 روپے
سروس چارجز (پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ): 50 روپے
حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمام ادائیگیاں اب ePay Punjab کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ شہریوں کو مزید سہولت دینے کے لیے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی کورئیر کے ذریعے گھر تک فراہمی بھی نظام کا حصہ بنا دی گئی ہے۔
مزید برآں، مستقبل قریب میں یہ سروس Dastak App پر بھی دستیاب ہوگی، جس سے صارفین کو مزید آسانی حاصل ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






