ایمان مزاری و ہادی علی کیس میں عدالت سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی

کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، تاہم ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا اور جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی، ساتھ ہی ہدایت کی کہ ملزمان کو پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close