غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف کریک ڈائون کے آغاز کی نئی تاریخ سامنے آگئی

کراچی کراچی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف کریک ڈائون کے آغاز کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل پر حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹ لازمی طور پر نصب کریں۔ سندھ بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلیے پولیس کی جانب سے غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ کے خلاف کریک ڈائون مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،

شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پہلے دی گئی 30 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے اب یکم اپریل 2026 تک مہلت دی جا رہی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے واضح کیا کہ یکم اپریل 2026 سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا جس کے دوران پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلیے فوری طور پر اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ درست کروا لیں اور صرف سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹ ہی استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close