کیا پاکستان جنگ کرے گا؟ رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے اور اس معاملے کو بار بار زیر بحث لانا مناسب نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے معاہدوں کا پابند ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی بھی صورتحال میں فوری طور پر فوجی کارروائی کی جائے بلکہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاملات کو کم پروفائل رکھتے ہوئے متوازن انداز میں سنبھالا ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی واقعہ پیش آئے تو اس کا ردعمل یہاں ظاہر کرنا درست نہیں، اور نہ ہی مسلم دنیا میں اس طرح کے رویے کو فروغ دینا چاہیے۔

دوسری جانب انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی تشویشناک ہے، اور پاکستان اس مسئلے کے خلاف عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close